پہلا ایک روزہ میچ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

پیر 09 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو پچپن رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل تینتالیس اور ٹام لیتھم بیالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے پانچ،اسامہ میر نے دو جبکہ محمد وسیم اور نواز نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا،حارث رؤف اور آغا سلمان کوئی وکٹ نہیں لے سکے دو سو چھپن رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا لیکن پاکستان کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فخر زمان چھپن،بابر اعظم چھیاسٹھ اور محمد رضوان ستتر رنز بنا کر نمایاں رہے کیویز کی طرف سے بریس ویل نے دو جبکہ ٹم ساؤتھی اور فلپس نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا،پاکستان نے دو سو چھپن رنز کا ہدف انچاسویں اوور کے شروع میں ہی پورا کر کے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام