گلوبل وارمنگ،نئی صدی کی ابتداٗ تک اسی فیصد گلیشئر پگھل سکتے ہیں،تحقیق

پیر 09 جنوری 2023ء

امریکی یونیورسٹی کارنیگی ملین میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ اگر ایک اعشایہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود بھی کر دیا جائے تو زمین پر موجود تقریباً نصف گلیشیئر پگھل سکتے ہیں، جس کے باعث مقامی آبی چکر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور تودوں کے گرنے اور سیلابوں میں اضافے کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔ دوہزار اکیس میں سائنس دانوں نےتحقیق کے دوران بتایا تھا کہ اینٹارکٹیکا کا تھویٹس گلیشیئر گزشتہ 200 سالوں سے زیادہ عرصے میں جتنا پگھلا ہے اس سے دُگنی رفتار سے گزشتہ چند سالوں میں پگھل چکا ہے،تیزی سے پگھلتا یہ گلیشیئر اکیلا ہی سطح سمندر میں 10 فِٹ کا اضافہ کر سکتا ہے جبکہ دوسرے بڑے گلیشیئرز بھی سطح سمندر میں بڑا اضافہ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اینٹارکٹیکا کے پائن آئی لینڈ آئس شیلف 1.6 فِٹ جبکہ مشرقی اینٹارکٹیکا کی برف کی چادر 2500 تک 16 فِٹ تک کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ سطح سمندر میں اضافے سے دنیا میں کئی بڑے شہروں کو خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار