دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف خیبر پختونخواہ کے علماٗ نے متفقہ فتویٰ جاری کردیا

پیر 09 جنوری 2023ء

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے علماٗ نے دہشت گروں اور دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف مشترکہ طور پر فتوی جاری کیا ہے، تفصیلات کے مطابق دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ، تنظیم المدارس، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ، وفاق المدارس الشیعہ، جامع تعلیم القران، علما ء کونسل خیبر پختوانوہ نے دہشت گردکاروائیوں کو مسترد کر دیا، علماٗ کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کر سکتا ہے،ہر شخص کو جہاد کے اعلا ن کا حق نہیں،قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعی طور پر ناجائز ہے۔ علماٗ نے فتوے میں مختلف احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں امیر کی اطاعت پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے،جبکہ اسلامی ریاست کے دفاع کرنے والوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اُٹھانا اور اعلانِ جنگ کرنا شرعی طور پر ناجائز،حرام اور ریاست کی اطاعت کی خلاف ورزی ہے علماٗ کے مطابق فوجی جوان اور پولیس اہلکار پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اگر مارے جائیں تو شہید ہیں۔ حاکم وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے۔ اور اس کے مرتکبین سزا کے مستحق ہیں۔ اسلامی ریاست کے اندر کسی قسم کا فتنہ و فساد ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی محاز آرائی، لسانی، علاقائی، مذہبی، مسلکی اختلافات اور قومیت کے نام پر تخریب و فساد پھیلانا شریعت کی رو سے جائز نہیں۔ جو شخص ایسا کرے گا وہ پاکستان کے دستور قانون سے بغاوت ہو گا اور جو ایسا کرے گا وہ سزا کا مستحق ہو گا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔