پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرض ادا کردیا

هفته 07 جنوری 2023ء

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے دوبینکوں ایمرٹس بینک کو ساٹھ کروڑ ڈالر اور دبئی اسلامک کو بیالیس کروڑ ڈالر کا قرض واپس کردیا ہے، ذرائع کے مطابق دوبینکوں کو قرض کی ادائیگی سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد جنیوا میں ہونے والی ڈونرز میں غیر ملکی امداد کی توقع کی جا رہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ڈونرز کانفرنس میں پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد اکھٹا کرنے میں کامیاب ہوسکے گا وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دوسری طرف سعودی عرب اور چین سے تین تین ارب ڈالر کے حصول کےلئے بھی مذاکرات جاری ہیں جن میں جلد پیش رفت کا امکان ہے اور دیگر دوست ممالک سے بھی فنڈز ملنے کی توقع ہے،جبکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جلد مذاکرات متوقع ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا