کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر

جمعه 06 جنوری 2023ء

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری الیکٹورل فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ مختلف فورمز پرگئے لیکن پہلے کبھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا، کوئی اور بھی مسئلہ ہے تو وہ بھی آج ہی بتا دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ غلط بیان دے رہے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز استعمال ہورہے ہیں، ہم آپ کی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز پر الیکشن ہورہے ہیں،آپ کے اب تک کے دلائل غیر متعلقہ ہیں، سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی، الیکشن کرانا ہمای ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟