یوٹیوبر کے پاکستانی ٹاپ ماڈلز پر الزامات،اداکارہ کبریٰ خان نے عدالت سے رجوع کر لیا

جمعه 06 جنوری 2023ء

اداکارہ کبریٰ خان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات لگا کر میرا اور دیگر اداکاروں کا وقار مجروح کیا،اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کےلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے بھی رابطہ کیا عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو سوشل میڈیا پر متعلقہ مواد بلاک کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نامی یوٹیوبر نے پاکستانی اداکاروں اور ٹاپ ماڈلز پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے جس پر اداکارہ کبریٰ خان کے یوٹیوبر کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کو الزامات کے حوالے سے تین دن میں ثبوت سامنے لانے کی مہلت دیتے ہوئے انسٹا گرام پر اپنے بیا میں کہا تھا کہ اگر تم نے ایسا نہیں کر سکتے تواپنا بیان واپس لو اورسب کےسامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارےخلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہٰذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیوں کہ میں سچ پر ہوں اور میں کسی سے نہیں ڈرتی‘۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟