سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا افغانستان سے پاکستان کے اندر دہشتگردی کے واقعات پر اظہار تشویش

جمعرات 05 جنوری 2023ء

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت ہوا ،شرکا کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمود الزمان نے افغانستان سے پاکستان کے اندرحملوں کی وجوہات اور حملوں کے روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی،سیکرٹری دفاع نے خیبر پختونخواہ میں داخلی سلامتی کی بگڑتی صورت حال پر بھی بریفنگ دی،سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں پر حملہ میں ملوث دہشت گرد افغانستان سے نہیں آئے تھے،حملہ آور مقامی تھے،کارروائی کر کے ہلاک کر دیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی صلاحیت کو بڑھائے جانا بہت ضروری ہے ،کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ فغانستان سے دہشت گردی کی روک تھام کےلیےواضح حکمت عملی مرتب کی جائے،پاکستان کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے نقطہ نظر واضح ہے، کمیٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کی جائے ،سابقہ فاٹا کے جن اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا ان کو مالیاتی وسائل اور مدد فراہم کی جائے،کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے درمیان مشاورت اور کوآرڈینیشن ہونی چاہیے ، سیکرٹری دفاع نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ خانیوال دہشت گردی کے واقعہ میں حساس ادارے کے دو افسران شہید ہوئے،اس میں کون لوگ ملوث ہیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،کمیٹی کو جلد اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائیگا ،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا