دہشتگردوں میں اچھے برے کی کوئی تفریق نہیں،،دہشگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا فیصلہ ہوگیا،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

بدھ 04 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا کہنا اسلام آباد دھماکے کے شہید عدیل حسین کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپےکا چیک دیاگیا، سوا کروڑ روپے ریاست مکان کی مد میں بھی ادا کرے گی اور شہیدکی تنخواہ بیوہ کو اس کی زندگی تک تمام الاؤنسزکے ساتھ ملے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زخمی جوانوں کو بھی قوم سلام پیش کرتی ہے، پولیس جوانوں کی وجہ سےاسلام آباد بڑےنقصان سےمحفوظ رہا،حکومت نے اسلام آباد پولیس کے تمام دیرینہ مطالبات پورے کیے ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ نیشنل سکیورٹی کی میٹنگ میں دہشتگردی کےخلاف زیروٹالیرنس کا فیصلہ ہو گیا ہے، کسی بھی دہشتگرد کے اچھے برے کی کوئی تفریق نہیں رکھی جائے گی، آرمی چیف نےدہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اور مذاکرات کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی سوچ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سی ٹی ڈی کو بہترین صلاحیتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ہماری کوشش ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لائیں لیکن سب سے پہلے ٹی ٹی پی والے ہتھیار پھینکیں اور ملک کے قانون کے تابع ہوں۔ رانا ثنا للہ کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک میں کچھ لوگ کردار اور ملک کے حوالے سے بڑے خراب ہیں، اتنے گھٹیا کردارکےافراد قوم سےخود کولیڈرمنوانا چاہتے ہیں۔ نیوز کانفرنس کے دوران آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھاکہ آئی 10 دھماکے کے دہشتگرد کی شناخت ہوچکی، پارلیمنٹ پرحملے کی ویڈیو کےحوالے سےدو افراد گرفتارہوچکےہیں، گرفتار ملزمان دانیال اورزبیرصوابی اورپشاور سےگرفتارکیے گئے، جڑواں شہروں کی پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کاوش سےدہشتگردوں کوگرفتارکیاگیا اور تھانہ سی ٹی ڈی میں گرفتار دہشتگردوں کےخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟