پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

اتوار 01 جنوری 2023ء

پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا،فہرست کے مطابق چار سو چونتیس پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں،پاکستان نے سات پانچ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا،معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں زیر حراست 705 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کی گئی،بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 654 ماہی گیر شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہندوستان نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو ہندوستان میں 434 پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی حوالے کی،بھارت میں قید 339 پاکستانی شہری اور 95 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستان نے بھارت کو اپنے 51 سویلین قیدیوں اور 94 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی ہے، ترجمان کے مطابق بھارت میں بیشتر پاکستانی قیدی اپنی متعلقہ سزا مکمل کر چکے ہیں۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا