سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،چار دہشتگرد مارے گئے

هفته 31 دسمبر 2022ء

سیکیورٹی فورسزکا بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، اسلحہ اور گولیاں برآمد، خیرپور کے سپاہی محمد وسیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاب بھی برآمد کرلی گئیں، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں مطلوب تھے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں خیرپور کے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔