عمران خان کا ایجنڈا ملک کو دیوالیہ کرنا تھا،جس میں انہیں ناکامی ہوئی،مریم اورنگزیب

هفته 31 دسمبر 2022ء

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات کیوں روکے،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا کیا ہوا؟ اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے عمران خان کو پارلیمان سے باہر کیا تھا اور عمران خان نے 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیوں روکے ؟ کے پی کے اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا کیا بنا؟ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ ملکی معیشت کو دیولیہ کیا جائے اور توشہ خانہ سے تحائف لئے جائیں ۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار