انتہا پسند ہندووں کی دھمکیاں،بھارت میں پاکستانی فلم مولا جٹ کی ریلیز التوا کا شکار

جمعه 30 دسمبر 2022ء

انتہا پسند ہندووں کی دھمکیاں،پاکستانی فلم مولاجٹ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی،فلم تیس دسمبر کو بھارتی پنجاب میں ریلیز ہونا تھی گیارہ سال بعد بھارتی سینما پر پاکستانی فلم کی ریلیز بھی انتہاپسند ہندووں کی دھمکیوں کی نظر ہوگئی،پاکستانی بلاک بسٹر فلم مولاجٹ کی بھارتی پنجاب کے سینماوں میں ریلیز روک دی گئی،فلم تیس دسمبر کو بھارتی سینما کی زینت بننی تھی تاہم انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں کے باعث فلم کی ریلیز ایک دن پہلے ملتوی کر دی گئی بھارتی سینما پر مولا جٹ کی ریلیز کے حوالے سے خبروں پر ہی انتہا پسند ہندووں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا جس نے مولا جٹ دیکھنی ہے وہ پاکستان چلا جائے بھارت شدت پسند جماعت کے رہنمائ آمیہ کھوپکر نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور پاکستانی فلم سٹار فواد خان کے بھارت میں مداحوں کو غدار قرار دیا تھا ۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان