کراچی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز بنا کر ڈکلیئر کردی

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ،چوتھےدن کا کھیل ختم،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی،پاکستان پر ایک سو چالیس رنز کی برتری ،دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر پاکستان کے ستتر رنز تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی،ٹام لیتھم ایک سو تیرہ،ڈیون کانوے بانوے،کین ولیمسن دو سو اور ایش اودھی پینسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے پانچ،نعمان علی نے تین اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،نیوزی لینڈ کو پاکستان کے مقابلے میں پہلی اننگز میں ایک سو چوہتر رنز کی برتری حاصل رہی پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق سترہ اور شان مسعود دس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امام الحق کھیل ختم۔ہونے پر پینتالیس اور نعمان علی چار رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل اور ایش اودھی نے ایک ایک وکٹ لی، واضح رہے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو اڑتیس رنز سکور کئے تھے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ