غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کےلئے ایمنسٹی سکیم اکتیس دسمبر کو ختم،وزارت داخلہ کا نادرا کو مراسلہ

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلیے دی جانے والی ایمنسٹی سیکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی،ایمنسٹی سیکم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا وزارت داخلہ کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم ختم ہونے کے بعدیکم جنوری سے پاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے ،نادرا ایگزٹ پرمٹ کیلیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا خط میں کہا گیا ہے ایمنسٹی سیکم ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا ،وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے سکیم جاری کی تھی ،ایمنسٹی سکیم کے تحت غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کیلئے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے