وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلیفون

بدھ 28 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون ،نو جنوری بین الاقوامی کانفرنس میں اعلیٰ سطح کے بحرینی وفد کی شمولیت کی درخواست کر دی ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان بین الاقوامی کانفرنس میں بحرین کی شمولیت کی درخواست کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٹ نے پاکستانی میں سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں