قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو تحائف ملنے کا معاملہ،عدالت نے کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 26 دسمبر 2022ء

قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو تحائف ملنے کا معاملہ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی وزرائے اعظم اور صدور کو تحائف کے حوالے سے شہری ابوذر سلمان نیازی کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنرنے1947 سے اب تک کے صدور او روزرائےاعظم کو ملے تحائف کی تفصیل مانگی ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے کلاسیفائیڈ کہہ کر معلومات فراہمی سے انکار کردیا اور پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 29 جون کو آرڈر پر بھی عملدرآمد نہیں کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن نے دریافت کیا کہ باقی پبلک سرونٹس کو بھی اس میں شامل کیوں نہیں کیا؟ درخواست کوصدر اور وزیراعظم کی حد تک محدود کیوں کیا گیا؟ جو بھی پٹیشن دائر کی جاتی ہے وہ وزیر اعظم سے متعلق آتی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرےخیال سے 1990 سے پہلے کا تو ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ہوگا، ایسی معلومات تو ویب سائٹ پر ہونی چاہئیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیا اور ایک ماہ میں اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار