اسلام آباد خودکش دھماکہ،ٹیکسی ڈرائیور کا دہشتگرد سے تعلق ثابت نہیں ہوا

اتوار 25 دسمبر 2022ء

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،،، حملے میں استعمال ہونے والی ٹیکسی کے ڈرائیور کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق ثابت نہ ہوا،،، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی،،، ,وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والوں کیلئے پیکج کی منظوری دے دی اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں خود کش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،،، حملے میں استعمال ہونے والی ٹیکسی کار کے ڈرائیور کو دہشتگرد کے عزائم سے لا علم قرار دے دیا گیا،،،، تحقیقاتی ٹیم نے اسلام آباد خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور سجاد شاہ کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق ثابت نہ ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیورسجاد شاہ کا تعلق چکوال کے علاقہ رہانہ سے تھا۔ اور مسلم آباد ڈھوک سیداں راولپنڈی میں رہائش پزیر تھا۔سجاد شاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے شامل ہیں۔ٹیکسی ڈرائیور نجی موبائل کمپنی میں ملازم تھا،چھٹی کے روز ٹیکسی چلاتا تھا۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والے وفاقی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کو شہداء پیکج دینے کے باقاعدہ احکامات جاری کر ددیئے ہیں۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟