بھارت مین چوروں نے سرنگ کھود کر سٹیٹ بینک سے ایک کلو سونا چرا لیا

هفته 24 دسمبر 2022ء

بھارتی سٹیٹ بینک میں انوکھی واردات،چوروں نے سرنگ کھود کر ایک کروڑ بھارتی روپے مالیت کا سونا چرا لیا بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں چوری کی ایسی انوکھی واردات کی گئی ،جس میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شپ چوروں نے سرنگ کھود کر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لاکرز سے ایک کلو گرام سونا چرا لیا لیکن چوروں نے 35 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹوں کو ہاتھ تک نہ لگایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح بینک کا عملہ دروازے کھول کر اندر داخل ہوا تو لاکرز کھلے تھے، عملے کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی،لیکن فوری طور پر چوروں کا پتہ نہیں لگایا جا سکا پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا تو سرنگ کھود کر چوری کرنے کا انکشاف ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر