اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

هفته 24 دسمبر 2022ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے کا معاملہ،ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی ٫ ایکسپلوزو ایکٹ٫ قتل سمیت دیگر دفعات پر درج کیا گی ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک پیلی ٹیکسی آئی جے پی روڈ سے آئی جس کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا،جس میں ٹیکسی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک لمبے بالوں والا مشکوک شخص بھی بیٹھا تھا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق لمبے بالوں والا شخص حلیے سے افغانی لگتا تھا، روکنے پر ڈرائیور نے شناختی کارڈ اور گاڑی کی بک دکھائی، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ساتھی اہلکار لمبے بالوں والے شخص کو چیکنگ کے لیے آنے لگا تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا،خود کش دھماکہ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ڈرائیور اور خودکش بمبار ہلاک ہوئے،ایف آئی آر زخمی ایگل اسکوارڈ اہلکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا