سابق آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ڈیٹا لیک کرنے کا معاملہ،تین افسران گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کاٹیکس ریکارڈ لیک کرنے کا معاملہ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے ریجنل ٹیکس آفس لاہورکے تین افسران کو گرفتار کرلیا، ایف آئی ذرائع کے مطابق گرفتار افسران میں دو سپریٹنڈنٹس ایک اپر ڈویژن کلرک شامل ہے،سپریٹنڈنٹ ارشد قریشی،سپریٹنڈنٹ شاہد نیاز اور یو ڈی سی عدیل اشرف گرفتار ملزمان میں شامل ہیں،ذرائع کے مطابق تینوں افسران محکمانہ انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر اسلام آباد سے گرفتار کئے گئے،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،دس سے زائد کمپیوٹرز قبضہ میں لے لئے ہیں،جبکہ موبائل فونز،کمپیوٹرز فرانزک کے لئے بجھوا دیئے گئے، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی اعلی سطحی تفتیشی ٹیم تفتیش کر رہی ہے،ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم