سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت عدالت نے خارج کردی

بدھ 21 دسمبر 2022ء

اسلام آباد سپیشل جج سنٹرل نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی سینیٹر اعظم سواتی کے متنازعہ ٹویٹ اور انکی درخواست ضمانت کے حوالے سے کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل نے کی،سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عدالت میں ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ کار بتایا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے اور انہیں مشہور شخصیات اور صحافتی شخصیات نے فالو کر رکھا ہے اور نہ ہی اعظم سواتی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے انکار کیا ہے،دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعظم سواتی کی ضمانت مخالفت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا اور کیس اسی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دوبار کیا لہٰذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور