بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی سمپوزیم،مستقبل میں جنگوں کا مرکز سمندر ہونگے،سینیٹر مشاہد حسین و دیگر مقررین کا خطاب

بدھ 21 دسمبر 2022ء

بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی سمپوزیم،وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئرمارشل محمد زاہد کہتے ہیں گوادر دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ انداز میں آگے بڑھنے کا اہم محرک بن سکتا ہے،جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید کہتے ہیں اسوقت تبدیلی کا مرکز ہمارا خطہ ہے مستقبل کی جنگیں سمندروں میں لڑی جائینگی بحریہ یونیورسٹی کے زیر انتظام بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل محمد زاہد کا کہنا تھا کہ بحرہند میں چیلنجز کا احاطہ ہماری صلاحیتو‍ں اور نکھارنے میں مددگار ہوگا،عالمی سطح پر تبدیلیاں اور اتحاد بننےسے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ گوادر کی بندرگاہ، بحری شاہراہ ریشم اہم اور تذویراتی منصوبے ہیں،گوادر دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ انداز میں آگے بڑھنے کا اہم محرک بن سکتا ہے وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل محمد زاہد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی حربی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے حالات کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہو گا،میری ٹائم سیکیورٹی کے بغیر دفاع مکمل نہیں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اس وقت تبدیلی کا مرکز ہمارا خطہ ہے،مستقبل کی جنگیں سمندروں میں ہی ہونی ہیں،اسوقت ،ہم “سی بلائنڈرز” لگ رہے ہیں،،نگوں کا مرکز سمندر ہوں گے، سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ یہ فیصلہ کن دہائی ہے جبکہ روسی صدر پوٹن نے کہا کہ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک دہائی ہے اور چین کےصدر شی جنپنگ نے کہا کہ یہ صدی کا اہم ترین وقت چل رہا ہے،اسلئے ہمیں بھی تمام چیزوں کو مدنظر رکھنا ہوگا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا