شادی ہالز رات دس بجے اور مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کا اعلان کردیا

منگل 20 دسمبر 2022ء

شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے توانائی بچت پروگرام کا اعلان کردیا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جارہی ہے، کفایت شعاری کے حوالے سے کمیٹی میں سیکرٹری پاور، وزیردفاع سمیت دیگر وزرا شامل ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی۔جائیں گی، دنیا بھر میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رات 2 بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کا کہنا تھا کہ 20 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت کرکے معیشت کو اربوں کا فائدہ ہوگا، اس فیصلے سے 9 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوگی اور 62 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صوبوں سے بھی توانائی بچت کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم ملک میں الیکٹرک بائیکس متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے لیے الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع ہوچکی ہے، اس کے علاوہ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، نئے پنکھے تقریباً 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہوگی، ایل ای ڈی بلبوں کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، گھروں میں پنکھے اور ایئرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزارمیگاواٹ بجلی بچائی جا سکے گی،خواجہ آصف نے کہا کہ کپیسٹی پے منٹس کی مد میں 28 ارب روپے ماہانہ بچت ہوگی، گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں گیزر کیلئے بچت کے آلات فراہم کریں گی، جس کے باعث 92 ارب روپے سالانہ کی بچت کا اندازہ لگایا گیا ہے، متبادل اسٹریٹ لائٹس جلانے سے چار ارب روپے کی بچت ہوگی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔