طالبان پاکستان کےلئے خطرہ بننے والے گروہوں کو روکیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

منگل 20 دسمبر 2022ء

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان پر زور دیا ہے کہ پاکستان کےلئے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروہوں کو روکیں ،خطے میں امن و سلامتی یقینی بنانے کےلئے کردار ادا کریں نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام۔متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں اور طالبان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کےلئے خطرہ بننے والے گروہوں کو روکیں خطے کی امن و سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی کو دہشتگرد سرگرمی کی اجازت نہ دیں،ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ مسائل پر موثر انداز سے قابو پایا جا سکے انتونیو گوتریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے آگے آئیں اور اس حوالے سے نو جنوری کو پیرس میں ہونے والی ڈونر کانفرنس کی حمایت کریں انکا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کےلئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کےلئے وہ پرعزم ہیں انہوں نے دورہ۔پاکستان کے دوران ملک کے بڑے حصے کو پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا،عالمی برداری کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا،




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ