لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی 51 ویں برسی،مزار پر خصوصی تقریب

اتوار 18 دسمبر 2022ء

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر، جن کی بہادری کو انڈین کمانڈر نے بھی کہا تھا کہ *”میں نے اپنی زندگی میں ایسا جرأت مند انسان نہیں دیکھا“* شہید کے 51 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں تقریب،، آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ محفوظ آباد پرانا پنڈ ملکاں میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ کی اور پھول چڑھائے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کی جرأت اور دلیری کا اعتراف ہندوستانی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پوری نے ان الفاظ میں کیا ”میں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں ایسا جرأت مند انسان نہیں دیکھا۔ اگر یہ میری فوج کا حصہ ہوتے تو میں ان کا نام بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز کیلئے تجویز کرتا“۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام