میران شاہ خودکش دھماکہ،ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید،نو زخمی

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ ، حوالدار محمد امیر سمیت دو شہید ، 9شہری زخمی ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گذشتہ روز خودکش دھماکہ ہوا ، خودکش دھماکے میں میانوالی کے رہائشی 30 سالہ حوالدار محمد امیر شہیدہوگئے جبکہ دھماکے میں ایک بے گناہ شہری بھی شہید ہوا، واقعے میں 9 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ، دیکھنے میں آیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں قبائلی عوام بالخصوص خواتین اور سکول جانے والے بچوں کو نشانہ بنارہی ہے، ریاست کے آئین پاکستان کے تحت دہشتگردوں سے نمٹنے کے ریاستی عزم نے دہشت گردوں کو مایوس اور خوفزدہ کیا ہے ، اورریاستی اقدامات کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے، اس وقت دہشت گردوں کے پاس منظم ہونے کی صلاحیت باقی بچی ہے نہ ہی انہیں کوئی حمایت حاصل ہے ، مایوس ہوکر دہشت گرد عناصر اب اپنے آخری حربے آزما کر ریاست کی توجہ چاہتے ہیں،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام