وزیراعظم نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی،ذرائع

بدھ 14 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ، اہم فیصلے کیے گئے،وزیراعظم نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے حوالے سے خبریں گمراہ کن ہیں،ڈیفالٹ کے حوالے سے خبریں حقائق کے برعکس ہیں پاکستان نے سکوک بانڈز کے ھوالے سے ایک ارب سے زائد کی ادائیگیاں قبل ازوقت کی ہیں باقی ادائیگیاں بھی وقت پر کرنے کےلئے کوششیں جاری ہیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے ہدایت کی ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے ،اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے کےلئے سٹیٹ بینک سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت بھی کی




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی