پرویز الہیٰ وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے، سابق وزیرشیخ رشید احمد کا دعویٰ

بدھ 14 دسمبر 2022ء

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی ایک اور پیشگوئی بولے پندرہ سے تیس دسمبر کا وقت اہم ہے،انتخابات جلد ہونگے عوام تیاری کرلین،نوماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں،ساتھ ہی دعویٰ بھی کر دیا کہ پرویز الہیٰ وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کرالی ہے، آخری چور بھی جلدی آجائے گا۔ ، نیب زدہ لوگ اپنے کیسز ختم کرانے سے پہلے اپنی دولت پاکستان لائیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہجن لوگوں نے اپنے مقدمات ختم کرائے چیف جسٹس ان کے نام ای سی ایل میں ڈ لوائیں۔سپریم کورٹ سے درخواست ہے ملزمان کو بھاگنے نہ دیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں نہیں، ہم تکنیکی طور پر ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔سفارتکار کہہ چکےہیں پیسے نہیں ہم کام نہیں کرسکتے۔وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس سے ظاہرہوا دونوں ذہنی تناو کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں گے ،عوام تیاری کریں۔15سے 30دسمبر اہم ہے۔ پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے۔اسٹیبلیشمنٹ عوام اور ملک سے دور نہیں رہ سکتی۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ