راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ غیر معیاری قرار،دو ڈی میرٹ پوائنٹس،انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے معطلی کی تلوار بھی لٹنے لگی

منگل 13 دسمبر 2022ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا،دو ڈی میرٹ پوائنٹس ملنے کے بعد معطلی کی تلوار بھی لٹکنے لگی آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کی راولپنڈی ٹیسٹ میں کئی ریکارڈ بنے،پچ کی صورتحال کے معائنے کے بعد اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں، ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے، آئی سی سی کے مطابق 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے معطلی کا سامنا ہو سکتا ہے،واضح رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سےکم درجےکی قرار دیا گیا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز سکور کئے تھے پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کے حوالے سے سابق کرکٹر اورماہرین نے سوالات اٹھائے تھے ۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟