داسو پن بجلی منصوبہ متحدہ کوہستان جرگہ اور واپڈا کے درمیان معاملات طے پا گئے

پیر 12 دسمبر 2022ء

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں ایک اور رکاوٹ دور کر لی گئی،واپڈا، سول انتظامیہ اور کوہستان کے تینوں اضلاع کے عمائدین پر مشتمل متحدہ کوہستان جرگہ کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے ترجمان واپڈا کے مطابق معاہدے کی رُو سے واپڈا اَپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولائی پالس کوہستان کے اضلاع میں مزید ترقیاتی سکیمیں عمل میں لائے گا،مقامی عمائدین داسو پراجیکٹ کیلئے تاخیر کا شکار 132کلو وولٹ دبیر، داسو ترسیلی لائن پر کام فوری بحال کرائیں گے،ترجمان کے مطابق مقامی عائدین اِس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ترسیلی لائن کی تعمیر میں رکاوٹ نہ آئے تاکہ اِسے بلا تعطل مکمل کیا جاسکے،معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ) نے بھی شرکت کی،کمشنر ہزارہ ڈویژن اور جرگہ کے ارکان بھی تقریب میں شریک تھے ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا کوہستان کے تینوں اضلاع میں مقامی لوگوں کیلئے چھوٹے پن بجلی منصوبے، سکول اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر تعمیر کرے گا،درجہ چہارم کی ملازمتوں پر مقامی افراد بھرتی ہوں گے، دیگر ملازمتوں میں بھی مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اَپر کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم