سندھ ہائیکورٹ نے مزید کیسز میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری روک دی

پیر 12 دسمبر 2022ء

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی سندھ ہائی کورٹ میں گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ،سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کےلئے منظور کیا اور جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعظم سواتی کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،مختصر سماعت کے بعد بنچ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نےعثمان سواتی کی دونوں درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے چودہ دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا،بلوچستان ہائی کورٹ بھی اعظم سواتی کے خلاف مزید کیسز کے اندراج کو روکنے کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار