او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا لائن آف کنٹرول کا دورہ،بھارتی فائرنگ سے متاثرہ کشمیریوں سے ملاقات

اتوار 11 دسمبر 2022ء

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براھیم طحہ کا ایل او سی کا دورہ، سعودی عرب، ترکیہ اور سینگال سمیت 8 ممالک کے حکام پر مشتمل وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ، سیز فائر خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات،، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براھیم طحہ نے اپنے وفد کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ کیا، وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی ان کے ہمراہ تھے، او ائی سی کے وفد میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف الدوبے اور سعودی عرب، ترکیہ، مالدیپ، آذربئیجان، نائجر اور سینگال کے 8 حکام نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا، وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، بعدازاں وفد نے فروری 2021ء سے قبل ایل او سی کی ہونیوالی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی، او آئی سی کےسیکریٹری جنرل نے مظفر آباد میں یادگار شہداء کا بھی دورہ کیا اور پھول چڑھائے، اور جدوجہد کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،،




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں