رانا ثنا اللہ خان منشیات اسمگلنگ کیس میں بری

هفته 10 دسمبر 2022ء

گواہ منحراف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے منشیات اسمگلنگ کے کیس میں بری ہو گئے تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ لاہور میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا اسلئے انہیں بری کیا جائے ۔ عدالت مین درخواست کی سماعت کے دوران رانا ثنا اللہ خان کے وکیل فرہادشاہ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد اور انسپکٹر احسان اعظم بر آمدگی کے حوالے سے بیان کی تردید کر رہے ہیں،رانا ثنا اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثنااللہ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست تو دائر کرنے دیں۔بعد ازیں انسداد منشیات عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو بری کردیا۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟