یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان،متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفیکشن جاری

هفته 10 دسمبر 2022ء

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ، نوڈلز، کیچپ، جام، بچوں کے خشک دودھ،بسکٹ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں اکہتر روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،برانڈڈ گھی کی قیمت تین سو ستانوے روپے سے بڑھاکر چار سو اڑسٹھ روپے مقرر کر دی گئی یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء مہنگی،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیایوٹیلیٹی اسٹورز نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ قیمت397 روپے سے بڑھاکر 468 روپے کر دی گئیب چوں کا 800 گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ خشک دودھ کے 800 گرام ڈبے کی قیمت 1690 سے بڑھا کر1810 روپے کر دی گئی۔ایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ قیمت 1200 سے بڑھ کر 1420کی سطح پر پہنچ گئی نوٹیفکیشن کے مطابق دوسو گرام ملک کریم کی قیمت میں21 روپے کا اضافہ قیمت 153روپے سے بڑھ کر 174 روپے کی ہوگئی۔کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چار پیک والے نوڈلز کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے اور قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئ ہے جبکہ 800 گرام ٹماٹو کیچپ 30 روپے مہنگا قیمت 288 روپے سے بڑھ کر 318 روپے مقرر کی گئی ہے اسٹورز پر دستیاب 8سوگرام نمک 10 روپے440 گرام سیب اور مینگو کے جام کی قیمت میں 29 روپے تک بڑھائی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے بسکٹ، مصالحہ جات اور ٹوائلٹ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر