ریکوڈک صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ نے معاہدہ قانونی قرار دے دیا

جمعه 09 دسمبر 2022ء

سپریم کورٹ نے ریکورک منصوبے پر رائے دے دی معاہدہ قانونی قرار دیدیا۔ تیرہ صفحات پر مشتمل سپریم کورٹ کی مختصر رائے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سنائی ،جس کے مطابق ریکوڈک ریفرنس میں صدر مملکت نے 2 سوالات پوچھے تھے ۔ سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں لکھا ہے کہ پاکستان کا آئین قانونی کے خلاف قومی اثاثوں کے معاہدے کی اجازت ہر گز نہیں دیتا ، صوبے معدنیات سے متعلق قوانین میں ترامیم یا تبدیلی کر سکتے ہیں،جبکہ نئے ریکوڈک معاہدے میں کوئی غیرقانونی بات نہیں ہے، بلوچستان اسمبلی کو بھی معاہدے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اعتماد میں لیا گیا تھا سپریم کورٹ نے رائے میں لکھا ہےکہ ریکوڈک معاہدہ سپریم کورٹ کے 2013 کے فیصلے کے خلاف بھی نہیں ہے، ریکوڈک معاہدہ ماحولیات سے متعلق بھی درست ہے، ماہرین کی رائے لے کرہی وفاقی اور صوبائی حکومت نے معاہدہ کیا، صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس 15 اکتوبر کو سپریم کورٹ سے رائے مانگنے کے لیے بھجوایا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 17 سماعتیں کیں ۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔