بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، امریکا

جمعرات 08 دسمبر 2022ء

مریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کہ پاکستان ایک اہم شراکت دار ہے،ملکر کام کرنے کےلئے پرعزم ہیں، دیکھنا ہے کہ دہشتگردافغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔افغانستان میں دہشتگرد منظم ہوئے تو دوبارہ کارروائی کر سکتے ہیں واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس صلاحیتیں موجود ہیں، ماضی میں ان صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کر چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تاکہ اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنا سکیں نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہوں کو متحرک ہوتے دیکھا ہے، دیکھنا ہے کہ دہشتگردافغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہ کریں۔پاکستان ایک اہم شراکت دار ہے، خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام سے امدادی گرانٹ ملتی ہے، یہ پروگرام پیشہ ورانہ فوجی تعلیم، آپریشنل اور تکنیکی کورسز فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مستحکم کرتاہے، یہ تعاون خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کے خارجہ سیکرٹری بننے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے مسلسل جھوٹی اور بزدلانہ افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستانی عوام اور پاکستان کے آئینی نظام کی حمایت میں ہیں۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، ہم جس چیز کے حق میں ہیں وہ پاکستان کا آئینی نظام ہے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے