لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹس پر عملدرآمد روک دیا

منگل 06 دسمبر 2022ء

سائفر آڈیو لیک معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے عمراں خان کی ایف آئی اے طلبہ نوٹس پر علمدرآمد روک دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی سائفر آڈیو لیک اسکینڈل میں ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نوٹس میں نہیں لکھا کہ عمران خان کو کس حیثیت میں طلب کیا گیا ہے بطورملزم بلایا ہے یا گواہ۔ جسٹس اسجد جاوید نے استفسار کیا کہ کیا اس کی انکوائری کی گئی کہ آڈیو لیک کیسے ہوئی؟ اس پر وکیل نے کہا کہ یہ نہیں پتا کہ آڈیو کیسے لیک ہوئی؟عدالت نے کہا کہ واقعے کی انکوائری تو ہونی چاہیے، معزز جج صاحب نے دریافت کیا کہ انکوائری میں سب کو شامل کیا گیا یا صرف عمران خان سے انکوائری ہورہی ہے۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر کیسز کے لیے ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہماری استدعا ہے کہ یہ بدنیتی دیکھی جانی چاہیے، ہمیں اس معاملے میں ایف آئی آر کا خطرہ ہے، ابھی تو ایف آئی اے کا یہ نوٹس معطل کیا جانا چاہیئے۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل سے دریافت کیا کہ کیا ایف آئی اے نوٹس جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہے جس پر وکیل کا کہنا تھا نہیں ایف آئی اے نوٹس جاری نہیں کر سکتی،سرکاری وکیل نے تجویز دی کہ اس معاملے پر ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا جائے،جس پر عدالت نے سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو نوٹس جاری کردیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار