سابق صدر آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت

پیر 05 دسمبر 2022ء

سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ذرائع کے مطابق سابق صدر نے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے موقف کے حوالے سے آگاہ کیا اور پنجاب اسمبلی کو بچانے کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی بنانے کے امور پر بات چیت کی،ملاقات وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پیپلز پارٹی کی رہنماء رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں واضح رہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں رواں ماہ ہی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان دونوں اسمبلیوں کو تحلیل سے بچانے کے لئے متحرک نظر آرہے ہیں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور