دھرنوں،رونے دھونے،مرثیے پڑھنے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

پیر 05 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ تعمیروترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں ، رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں بنے گا۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے منگلا بجلی گھر کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں، رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہوتا، ہمت سے کام لینا ہوگا لیڈر شپ کو بھی اب خون پسینہ بہانا ہوگا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کہ ڈیمز پہلے بنائے جاتے تو آج سستی بجلی دستیاب ہوتی، پن بجلی، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانےپر توجہ دی جاتی تو آج ہمارا ایندھن کا بل 27 ارب ڈالر نہ ہوتا، ایک ارب ڈالر کے بانڈ سے متعلق بہت باتیں کی گئیں لیکن ہم یہ ادائیگی کرچکے ہیں وزیر اعظم کا مزید کہناتھا کہ امریکہ نے منصوبے کے لیے 150 ملین ڈالر دیئے اور 1960 کی دہائی میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا۔ اس وقت سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے جس کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے جس سے سستی بجلی فراہم ہو گی۔ پاکستان پن بجلی، ونڈ پاور اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کر رہا ہے اور منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگلا پراجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے جبکہ شمسی توانائی سے ہم 10 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں اور 60 ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں کیونکہ اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی