نیب کا ادارہ ختم کیا جائے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 05 دسمبر 2022ء

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لیے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، چندسالوں کے دوران نیب میں70 پیشیاں بھگت چکا ہوں۔کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا مجرم نیب کا سابق چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اس کا اعتراف کرلیں، جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور ادارے نے نہیں پہنچایا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟