بھارت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا،کسی بھی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

هفته 03 دسمبر 2022ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ، ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ، افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ بھارتی قیادت کے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مسلح افواج قوم کے تعاون سے مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع یقینی بنائیں گی، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا، عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلائے،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن اف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو ایل اوسی کی تازہ ترین صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ایل او سی پر تعینات افسروں اور جوانوں کے عزم اور حوصلے کوسراہا، ایل او سی پر تعینات جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ حال ہی میں بھارتی قیادت کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر غیرذمہ دارانہ بیانات دیکھے ہیں، ہم نے ہمیشہ ذمہ دارای کا مظاہرہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ اگر کسی نے غلط فہمی میں جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، مسلح افواج قوم کے تعاون سے پوری طاقت سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہناتھا کہ مسلح افواج مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیارہے، بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکےگا، آرمی چیف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف دلانے کے وعدے پورے کرے، ایل او سی امد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نےآرمی چیف کااستقبال کیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی