سعودی عرب نے پاکستان کو سرمایہ کاری کےلئے موزوں قرار دے دیا

پیر 06 مئی 2024ء

سعودی عرب نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں قرار دے دیا ،،سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی ہیں، پاکستان کےپاس بہت بڑی افرادی قوت موجود ہے، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچانے کے حوالے سے پُرعزم ہیں، حکومت ایس آئی ایف سی کے تحت سہولیات فراہم کررہی ہے،کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہترین مذاکرات ہوں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان کے ہنر مند اور ماہر افراد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، گوادر مستقبل میں پوری دنیا کے لیے تجارتی راہداری کا بڑا مرکز بننے جارہا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟