پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی شرکت

بدھ 01 مئی 2024ء

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئی ، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا ، جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز مقررین میں شامل تھے ،نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم دفاعی اور سیکورٹی ڈائیلاگ ہے،جو باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتا ہے، کانفرنس جس میں مختلف شعبوں میں ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں، کانفرنس کے دوران شرکاء عالمی ، علاقائی امور سمیت قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر اثرات پر بات کریں گے، کانفرنس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی موجودہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف اور نامزد چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ، جس کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے نامزد چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکر کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد بھی پیش کی،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ