الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا پارٹی پوزیشن کی تفصیلات بھجوا دیں

جمعه 26 اپریل 2024ء

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کےلئے اچھی خبر،الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49 خیرپختونخواہ سے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی،جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ کے 120،پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ،قومی اسمبلی میں 7 ارکان آزاد ہیں،ایم کیو ایم کے 21 جے یو آئی کے 11 ق لیگ کے پانچ ارکان ہیں،آئی پی پی کے 4،ایم ڈبلیو ایم،پی کے میپ، بی این پی کا ایک ایک رکن ہے،دستاویز دستاویز کے مطابق پی ایم ایل ض،بی اے پی،نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،واضح رہےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر