ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،3 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 25 اپریل 2024ء

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کا تبادلہ، تین دہشت گرد مارے گئے، سہیل عرف عظمتو اور حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے شناخت کرلی گئی،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت دہشت گرد سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی کے ناموں سے ہوئی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف