الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو بحال کردیا

جمعرات 25 اپریل 2024ء

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس امین الدین خان نے کہا کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا؟ الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے جواب دیا جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آؤٹ کی درخواست کی گئی تھی صرف انہی کو دیکھا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن کو تو پورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی،اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا، عدالت نے پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا اور تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، عدالت نے کہا الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا،مسلم لیگ ن کے عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔