رواں ماہ میں صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں گے،ملک میں عام انتخابات کے خواہاں ہیں،عمران خان

هفته 03 دسمبر 2022ء

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رواں ماہ کے دوران ہی اسمبلیاں توڑنے کا عندیہ دے دیا سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے گزشتہ روز کے بیان سے حکمراں اتحاد کو غلط فہمی ہو گئی کیونکہ حکمرانوں سے بات چیت کس بنیاد پر ہو گی ؟ یہ ہو ہی نہیں سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات جب بھی ہوں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کرے گی ، اکتوبر میں الیکشن ہوں یا اگست میں جیت ہماری ہو گی،۔ انتخابات پی ٹی آئی نہیں ملک کی ضرورت ہے اور انتخابات میں تاخیر ہوتی ہے تو اس میں بھی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا کیونکہ حکمرانوں کی کارکردگی سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کےخواہاں ہیں اور فیصلہ کر لیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنا ہے۔ جنرل پرویز مشرف نے حکمرانوں کو این آر او دیا ، پرویز مشرف کے پاس ان کو این آر او دینے کا اختیار ہی نہیں تھا موجودہ صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ اسحاق ڈار نے 50 لاکھ ڈالر اپنے بچوں کو بھیجے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا مفاد ملک میں نہیں ہے کیونکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے اثاثے ملک سے باہر ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو علم ہے پی ڈی ایم نے کیا کرنا ہے کیونکہ جب ان کو لگے گا انتخابات نہیں جیت سکتے تو باہر بھاگ جائیں گے۔ یہ تاخیر کر کے ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں کہ انتخابات جیت جائیں۔ حکمراں اتحاد کے حربوں سے ملک کونقصان ہو رہا ہے۔ عمران خان نے نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن حکمراں اتحاد کے ساتھ ملا ہوا ہے ہم رواں ماہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے۔ 66 فیصد نشستیں خالی ہوں گی تو ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا