لاڈلہ راج کے باعث خیبرپختونخواہ برباد ہوا،اخونزادہ چٹان

جمعرات 25 اپریل 2024ء

پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کہتے ہیں لاڈلہ راج کے باعث خیبر پختونخوا برباد ہوا، ملک میں دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا ہے، خیبر پختون خوا ہ دہشت گردی کا شکار ہے، افغانستان ے حوالے سے پالیسی از سرنو ترتیب دینا ہوگی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران اخونزادہ چٹان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع کے مسائل کے حل کےلئے گورنر نے کبھی جرگہ نہیں بلایا، ڈی آئی خان میں پولیس، فورسز اور شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، لکی مروت شدید دہشت گردی کا شکار ہے، پیپلز پارٹی دور میں سابق فاٹا میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ رہنماء پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہیں، افغانستان سے متعلق پالیسی پر از سرِ نو غور کرنا ہو گا، افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی کئی بار ناکام ہو چکی ہے، ہمیں داخلی اور خارجی پالیسیوں کو دیکھنا ہو گا، افغانستان کے مختلف ادوار میں ہم نے سوچا کہ ہمارے مقاصد پورے ہوں گے، سویت یونین کے نکلنے سے آج تک ہمیں ہمارے مقاصد نہیں ملے، ہمیں اب سمجھنا چاہیے کہ افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی کو بدلنا چاہیے اخونزادہ چٹان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے، خیبر پختون خوا میں طلباء کے پاس کتابیں نہیں، خیبر پختون خوا کے چند علاقے بدترین دہشت گردی کا شکار ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر کبھی عمل درآمد ہوا ہے، نہ ہو گا، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ صوبوں کے لیے کام کر رہے ہیں، خیبر پختون خوا میں جب سے نئی حکومت آئی ہے اب تک کوئی کام نہیں ہوا، ایک لاڈلے کی وجہ سے خیبر پختون خوا میں معاشی مسائل نے جنم لیا، 3 مہینے سے خیبر پختون خوا اسمبلی میں اجلاس نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ سینیٹ اس وقت خیبر پختون خوا کی نمائندگی سے محروم ہے، وزیرِ اعلیٰ کے اپنے شہر ڈی آئی خان میں دہشت گردی عروج پر ہے، وزیرِ اعلیٰ سے درخواست ہے کہ تعلیم اور دہشت گردی کے مسائل پر اسمبلی کا اجلاس بلائیں، دہشت گردی کے مسئلے پر ایک نمائندہ جرگہ بلایا جائے، اگر حکومت اجلاس نہیں بلاتی تو گورنر کو اجلاس بلانا چاہیے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو جلسے اور احتجاج کرنے سے فرصت نہیں، ۔ اخونزادہ چٹان نے تجویز دی کہ شہداء کے ورثاء اور پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ڈائیلاگ ہونا چاہیے، بی بی شہید جب پشاور آئی تھیں تو انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات حل ہیں، مطالبہ ہے کہ بی بی کی پالیسی کو اپنا کر دہشت گردوں سے ڈائیلاگ کیا جائے، صدر زرداری اور وزیرِ اعظم گیلانی نے بی بی کی پالیسی اپنا کر دہشت گردی ختم کی تھی، پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ڈائیلاگ کی پالیسی اپنائی جائے۔ گزشتہ 10 سال کے لاڈلے پراجیکٹ نے خیبر پختون خوا میں ایک یورنیورسٹی نہیں دی، پشاور میں 16 ارب کے خسارے سے بی آر ٹی بنائی گئی، پی ٹی آئی کو الیکشن سے پہلے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مظلوم ثابت کیا گیا، دوستانہ میچ کھیلا گیا، پہلے بتا کر چھاپے مارے گئے، پھر ویڈیوز بنا کر بیانیہ بنایا گیا، خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دو حصے تھے۔ اخونزادہ چٹان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج نے اپنا کام پورا کیا، حکوت کی رٹ بحال کی اور ساتھ ہی امن بحال کیا، خیبر پختون خوا میں سویلین حکومت نے اپنی ذمے داری ادا نہیں کی، امن کے بعد پھر مذاکرات کیے گئے، کچھ لوگوں کو جیل سے رہا کیا گیا، دہشت گردوں کی رہائی کے بعد ان علاقوں میں حالات پھر سے خراب ہو گئے، بد قسمتی سے اس میں مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف کا کردار ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور