فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل،اپیلوں کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

بدھ 24 اپریل 2024ء

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، سپریم کورٹ نے بنچ کی ازسرنو تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوا دیا،بنچ پر اعتراض پر مبنی درخواستیں منظور کر لی گئیں فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے کی، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں کے سنائے گئے فیصلوں کی نقول طلب کر لیں، اٹارنی جنرل نے کہا عید پر 20 ملزمان رہا ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، متفرق درخواست کے ذریعے رہائی پانے والوں کی تفصیل جمع کرائی ہے، اعتزاز احسن نے کہا ان ملزمان کو سزا یافتہ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے،ایک بچے کو ٹرائل کئے بغیر سزا یافتہ کیا گیا وہ اب چھپتا پھر رہا ہے، اٹارنی جنرل کی جو پرفیکشن ہوتی ہے وہ اس کیس میں نظر نہیں آئی، جسٹس امین الدین نے کہا آپ جس کی بات کر رہے ہیں کیا وہ اٹارنی جنرل کی جمع کرائی فہرست میں ہے؟ اعتزاز احسن نے جواب دیا وہ اس فہرست میں شامل ہے، جسٹس مسرت ہلالی نے کہا فوجی عدالت کے فیصلے عدالتی ریکارڈ پر لائیں، جسٹس شاہد وحید نے کہا فوجی عدالت کے فیصلے سے معلوم ہوگا ٹرائل میں کیا طریقہ کار اپنایا گیا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے دیکھنا چاہتے ہیں کہ مرضی کے وکیل کی سہولت دی گئی یا نہیں، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نوٹ کی روشنی میں لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، اس کیس پر سماعت کیلئے کم از کم نو رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا جائے، جسٹس امین الدین خان نے کہا ججز کے لکھے گئے نوٹ اپیلوں کی سماعت کرنے والے بینچ کو کیسے پابند کرسکتے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا اگر موجودہ بینچ کا فیصلہ تین/تین کے تناسب سے ہو تو کیا ہوگا؟وکیل نے جواب دیا پھر درخواستیں خارج تصور ہوں گی، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا اس نکتے کی بنیاد پر لارجر بینچ کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے،فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، سپریم کورٹ نے بنچ کی ازسرنو تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوادیا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار