سوئیڈن کے سفیر پاکستان میں نئی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے پر امید

منگل 23 اپریل 2024ء

سوئیڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے توقع ظاہر کی ہے کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے معاہدے ہونگے اور سویڈش کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی کراچی میں اسٹاک منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران سویڈش سفیر ہنرک پرسن نے کہا کہ سویڈش کمپنیاں سرمایہ کاری کےلئے مجھ سے پاکستان کے سیکیورٹی معاملات اور صورتحال کے حوالے سے سوال کرتی ہے جبکہ میں انہیں سمجھاتا ہوں بلوچستان کہاں ہے، کراچی کہاں اور لاہور کہاں ہے۔ سویڈش سفیر کا کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستان اور سوئیڈن کے مابین مشترکہ معاہدے ہوں گے، سوئیڈش کمپنیاں پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے لیے آئیں گی،پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اچھا شعبہ ہے، ایس ای سی پی بہترین ریگولیٹر کا کام کر رہا ہے، بغیر لکویڈٹی کے کوئی بھی مارکیٹ مارکیٹ نہیں رہتی، ای ٹی ایف مارکیٹ میں نئی لکویڈٹی کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹی ایف دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے کم چارجز پر ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آئی پی اوز پہلی ترجیح ہوتے ہیں مگر ای ٹی ایف اہم کردار ادا کریں گے۔ سرمایہ کاروں کی رسائی بڑھانے کے لیے کراس پراڈکٹس ضروری ہیں، لوگوں کو سکھایا جائے کیسے اور کہاں سرمایہ کاری کرنی ہے، صرف شئیرز کی ٹریڈنگ پر توجہ نہ دی جائے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا